ایران ، اسرائیل مزید کشیدگی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلنکن

کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں کی حمایت جاری رکھیں گے،گفتگو

بدھ 17 اپریل 2024 13:15

ایران ، اسرائیل مزید کشیدگی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلنکن
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ دشمنی میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا۔ تاہم اس کے باوجود دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو نشانہ بنانے کے جواب میں تہران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد بھی اسرائیل کا دفاع جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن نے عراقی نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم اسرائیل کا دفاع اور خطے میں اپنے اہلکاروں کی حفاظت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا امریکہ مشرق وسطی میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے بلنکن نے کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں میں ہم نے اپنے سفارتی رد عمل کو اس کوشش میں مربوط کیا ہے کہ طاقت اور حکمت ایک ہی سکے کے دو مختلف رخ بنے رہیں۔

(جاری ہے)

بلنکن نے مزید کہا: میں خطے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں۔ اور ہم آنے والے گھنٹوں اور دنوں میں ایسا کرتے رہیں گے۔عراق کے نائب وزیر اعظم محمد علی تمیم نے بلنکن کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہا کہ عراق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے درمیان تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ محمد علی تمیم نے