اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران

اسرائیلیوں نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کر کے اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا ،علی باغیری

بدھ 17 اپریل 2024 13:15

اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو تہران پوری قوت سے جوابی کارروائی کرے گا اور چند سکینڈزمیں اسرائیل کو جواب دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ علی باغیری کنی نے خبردار کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا چند سیکنڈ میں جواب دے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلیوں نے اس اپریل کے شروع میں دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر بمباری کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا اور ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کے حقیقی امتحان کے لیے آئینی کور فراہم کیا۔انہوں نے ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ اپنی سٹریٹجک غلطی کو دوسری غلطی کے ساتھ نہ سمجھیں، کیونکہ اگر وہ اسے دہراتے ہیں تو انہیں مزید مضبوط، سخت اور تیز دھچکا لگنے کا انتظار کرنا ہوگا۔

اس بار انہیں 12 دن نہیں دیئے جائیں گے۔ایک دن اور گھنٹہ بھی نہیں بلکہ سیکنڈوں میں جواب دیا جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیل پر کئے گئے حملے کے جواب میں کوئی بھی جوابی کارروائی اسرائیل کو مہنگی پڑے گی۔ ایران اسرائیل کو زیادہ طاقت کے ساتھ اورچند سکینڈز میں جواب دے گا۔

متعلقہ عنوان :