دی بینک آف پنجاب کا مچھلی فارم بنانے کے خواہشمند افراد کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا اعلان

بدھ 17 اپریل 2024 13:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) دی بینک آف پنجاب نے مچھلی فارم بنانے کے خواہشمند افراد کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا اعلان کیاہے۔ دی بینک آف پنجاب ریجنل آفس فیصل آباد کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ مچھلی فارمنگ کی ترقی میں پنجاب بینک محکمہ فشریز کے ساتھ مل فش فارمرز کے شانہ بشانہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرضہ جات کی اقسام بشمول گورنمنٹ سکیمز ورکنگ کیپیٹل،ٹرم فنانس، مارک اپ ریٹس وغیرہ کے بارے میں کسی بھی قریبی برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فش فارمرز کے روز مرہ کے کاروباری اخراجات،فش سیڈ،خوراک،مزدوری،سولر سسٹم،بجلی،فارم کی تعمیر، مشینری،کشتیاں، جال ڈبے،ٹوکریاں،اوزار،جدید فارم کی تیاری وغیرہ کے لئے بھی خدمات اس عمل کا حصہ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ قرض حاصل کرنیوالے فش فارمر کے پاس قومی شناختی کارڈہونااور اس کی عمر کی حد21سے65سال تک ہونی چاہیے جبکہ وہ کسی دوسرے ادارے کا نادہندہ بھی نہ ہو۔