شمالی کوریا سی آر آئی ایس پی آر پروگرام کے تحت بائیولوجیکل اسلحہ تیار کر رہا ہے، امریکا

بدھ 17 اپریل 2024 13:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) امریکانے کہا ہے کہ شمالی کوریا سی آر آئی ایس پی آر پروگرام کے تحت بائیولوجیکل اسلحہ تیار کر رہا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی امور دفاع نے سال 2024 کی انسداد اسلحہ اور اس کے پھیلائو کے سد باب پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا سی آر آئی ایس پی آر جیسے پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے بائیولوجیکل اسلحہ تیار کر رہا ہے جس کےلیے اسے دیگر ممالک کا تعاون بھی حاصل ہے۔ یاد رہے کہ امریکاکی ایک نظریاتی کونسل کی خارجہ تعلقات کی کونسل نے گزشتہ سال کی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شمالی کوریا بائیولوجیکل اور کیمیائی اسلحہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔