اسلام آباد میں کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں جاری

بدھ 17 اپریل 2024 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد انتظامیہ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسلام آبا د کے مختلف علاقوں میں 400گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور اس دوران 175 کالے شیشوں اور 115غیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے علاوہ 44گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے اے ای ٹی اوز ، ٹریفک پولیس کے ہمراہ زیرو پوائنٹ ، نائنتھ ایونیو نزد آئی جی پی ، ایف سکس ، ایف سیون اور گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا، جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی، اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اب رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں سے فل فور رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کاروائی سے بچا جاسکے۔واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔