فیصل آباد میں واردات، شوہر نے بیوی اور سالی کو قتل کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 14:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) فیصل آباد میں دوہرے قتل کی واردات میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور سالی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ محلہ نور پورہ گلی نمبر 6 میں بابر ولد غلام رسول نامی شخص نے دوسری شادی کرنے پر جھگڑا کرنے پر طیش میں آکر فائرنگ کرکے اپنی بیوی روبینہ اور کزن ثانیہ زوجہ علی رضا کو قتل کردیا۔

ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ترجمان ملک شاہد نے بتایا کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں دوہرے قتل کا معاملہ پر سٹی پولیس آفیسر کیپٹن محمد علی ضیاء نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس پی اقبال ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔ایس پی سی آئی اے کو معاونت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم میں گولی لگنے کی اطلاع ملی جس پر فوری امدادی ٹیم روانہ کروا دی گئی۔

موقع پر دو خواتین زخمی تھیں جن کو گولی لگی اور موت واقع ہو چکی تھی۔ بچوں کے مطابق ان کے باپ نے والدہ اور خالہ کو گولی ماری۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی جس کی بنا پر پہلی بیوی سے جھگڑا ہو جو روٹھ کر اپنی بہن کے گھر آگئی تھی۔ جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں میں آکر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر دونوں بہنیں زخمی ہوئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔