ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر

اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں،بیان

بدھ 17 اپریل 2024 14:54

ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس پر لعن طعن اور جس کی مذمت کرنی چاہیے وہ نیتن یاہو ہے۔واضح رہے کہ ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔