عمان میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

بدھ 17 اپریل 2024 14:54

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) عمان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق عمان میں زیادہ تر اموات ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے ہوئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی میں اسکول کے 10 بچے بھی تھے۔عمان میں حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :