مظفرگڑھ،چلتی بس سے گر کر ٹائر کے نیچے آ کرکنڈکٹرجاں بحق

بدھ 17 اپریل 2024 15:20

مظفرگڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) مظفرگڑہ علی پور روڈ پر قصبہ کلر والی کے قریب ایک تیز رفتار چلتی بس سے کنڈکٹر پاؤں پھسل جا نے کے باعث گر کر ٹائر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122. اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑہ نے فوراً قریبی سٹیشن شہر سلطان سے ایک ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروایا اور پولیس کنٹرول کو بھی آگاہ کر دیا ۔ ایمبولینس نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے سٹاف آن لوکیشن ہو کر موقع پر جاں بحق ہونے شخص کی نعش کو لواحقین کے اصرار پر گھر منتقل کیا ۔ ہلاک ہو نے والے شخص کی شناخت شہباز ولد الٰہی بخش عمر 30 سال ہوئی ہے ۔\378

متعلقہ عنوان :