امریکا کا آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم

بدھ 17 اپریل 2024 15:51

امریکا کا آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیرمقدم
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پیش رفت کی ہے، قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے، معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دینے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی معاہدوں کے ساتھ تجارتی، سرمایہ کاری کے ذریعے رابطے جاری رکھیں گے۔ یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں ۔