ڈیرہ غازی خان میں حلقہ پی پی 290 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ290ڈی جی خان کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مہر شاہد زمان لک نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ و سکیورٹی پلان،کوڈ آف کنڈکٹ اور پولنگ انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف اور منصفانہ ضمنی الیکشن کا انعقاد ہماری ترجیح ہے،پولنگ سٹاف کی ٹریننگ میں متعلقہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پولنگ سٹاف کی حاضری کو کنفرم کرینگے۔

انہوں نے کہا ضمنی الیکشن کی سکیورٹی کیلئے ایڈیشنل فورس کو الرٹ رکھا جائے اورکسی بھی ایشو کو انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔ اجلاس میں اے ڈی سی غلام مصطفیٰ سیہڑ،ریٹرننگ آفیسر محمد اسد چانڈیہ،سیکرٹری آر ٹی اے عثمان غنی،ایس پی بختیار احمد،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد،سی ای او ایجوکیشن عبدالرحمن،ڈی زیڈ او حافظ مغیث،ڈی ایم او عبدالرحمن اور متعلقہ افسران شریک تھے۔