Live Updates

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 17 اپریل 2024 15:58

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ہسپتال کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا بہترین ماڈل بنا کر پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے تزئین و آرائش کے کاموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ٹیچنگ ہسپتال کو رول ماڈل بنارہے ہیں،پروگرام فار ریویمپنگ او پی ڈیز سے شعبہ ہیلتھ میں جدت آئےگی۔مہر شاہد زمان لک نےآئی،آرتھو،گیسٹرو،یورالوجی،ریڈیالوجی،آپریشن تھیٹرز،پیتھالوجی لیب میں کام کی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے افسران کو کوالٹی ورک یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے میٹریل ریشو کو چیک کرنے،کمی بیشی کو موقع پر دور کرنے کا حکم بھی دیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول،ایس ڈی او بلڈنگز فخر بلال،اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ اللہ ودیگر ہمراہ تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات