نوشہرہ، 10سالہ بچہ مزدا کی زد میں آ کر جاں بحق

بدھ 17 اپریل 2024 16:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) نوشہرہ ورکاں بڈھا گورائیہ روڈ پر تیز رفتار مزدا کی زد میں آ کر دس سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

وارثان نے مزدا روک کر پولیس موقع پر بلا لی اور ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی ۔بتایا گیا ہے گوجرانوالہ شاہین آباد کی فیملی محمد اکمل اس کا دس سالہ بیٹا محمد اجمل اور دیگر افراد فیصل آباد سے ہو کر واپس گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ بڈھا گورائیہ روڈ لالہ پور سٹاپ پر سڑک کنارے کھڑے دس سالہ محمد اجمل کو تیز رفتار مزدا نے کچل دیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا نوشہرہ ورکاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔