Live Updates

مریم نوازپنجاب بھرکے عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، جہانگیر خانزادہ

بدھ 17 اپریل 2024 16:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر و سابق صوبائی وزیرپنجاب جہانگیرخانزادہ نے اٹک میں ضلعی افسران کے ساتھ اہم اجلاس کیا ۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلی پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبرجہانگیرخانزادہ او ڈی سی اٹک رائوعاطف نے کی ۔ اجلاس میں تحصیل صدر پی ایم ایل این ملک انصار احمد۔سمیت دیگر افسران شریک تھے جبکہ چوہدری شیرعلی خان کی نمائندگی میرنویداحمد نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی تمام سے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے شروع کیےگئے پروگرامزجن میں صاف ستھراپنجاب،سستی روٹی سکیم سمیت دیگر پرگرامز شامل ہیں کے بارے میں خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر جہانگیر خانزادہ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اپنا بھرپورکرداراداکریں اوراس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازپنجاب بھرکے عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ان کی قیادت میں پنجاب کے عوام کا معیاری زندگی بلندہوگا اورتعمیروترقی کی جانب گامزن ہوگی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات