سرگودھا، شوہر نے کردار کے شبہ میں 22 سالہ بیوی کو قتل کر دیا،پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا

بدھ 17 اپریل 2024 16:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) نوجوان شوہر نے کردار کے شبہ میں 22 سالہ بیوی کو قتل کر کے موت کو خودکشی قرار دے دیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی اور قاتل شوہر کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا جس سے مذید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ تھل کے گاں کے شفقت اللہ سگو کی پسند کی شادی چکوال کی دوشیزہ نگینہ سے ہوئی تھی جس نے گزشتہ روز 22 سالہ بیوی نگینہ کو کردار کے شبہ میں قتل کر دیا اور موت کو خودکشی قرار دے دیا لیکن اس کے جسم پر ضربات کے نشانات نے قتل کا پول کھول دیا۔

پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا اور قاتل شوہر کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا جس سے مذید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :