فون پر لڑکے سے بات کرنے والی لڑکی کو باپ نے مار ڈالا

لکھن کے علاقے گڑمبا میں ملزم نے بیٹی کو باندھنے کے بعد تیز دھار والے آلے سے وار کیا،رپورٹ

بدھ 17 اپریل 2024 17:11

لکھن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) بھارت کے شہر لکھن میں ایک شخص کسی لڑکے سے فون پر بات کرنے کی بنیاد پر طیش میں آکر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق لکھن کے علاقے گڑمبا میں ایک شخص اس بات پر مشتعل ہوگیا کہ اس کی بیٹی، جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی، ایک لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی۔ اس معاملے پر باپ بیٹی میں تکرار ہوئی اور باپ نے مشتعل ہوکر بیٹی کو مار ڈالا۔

(جاری ہے)

ملزم موقع سے بھاگ گیا تھا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کو کسی نے فون پر مطلع کیا کہ لڑکی کی خون میں لت پت لاش گھر میں پڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ابھیجیت شنکر نے بتایا کہ 40 سالہ ملزم کو، جو علاقے میں ایک دکان چلاتا ہے، پولیس نے گرفتار کرلیا۔مقتولہ کے بھائی بہنوں نے بتایا کہ باپ نے پہلے دوپٹے سے اسے باندھا اور پھر تیز دھار والے آلے سے اس پر وار کیا جس کا نشانہ جسم پر دیکھا جاسکتا ہے۔ جسم پر مار پیٹ کے نشانات بھی ہیں۔ واردات کے وقت اس کی ماں اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :