گوجر خان پولیس کی کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 17:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) گوجرخان پولیس نے سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش گرفتار کر کے ہیروئن برآمدکرلی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات فروش علی اصغر عرف بگا کو گرفتار کر کے 2 کلو 600 گرام ہیروئن برآمد کی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔منشیات فروش کی گرفتاری پر ایس پی صد رمحمد نبیل کھوکھر نے گوجر خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔