تندوراورہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پرآویزاں کریں۔ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 اپریل 2024 17:23

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی کی ہدایت پر روٹی اور نان کی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک، ضلع بھر میں تعینات 36 مجسٹریٹس نے مختلف جگہوں پر 81 تندوروں اور ہوٹلوں پرچھاپے مارے جہاں 74جگہوں پر روٹی اور نان مقررہ قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ 7 جگہوں پر ریٹس کی خلاف ورزی کرنے پر دوکانداروں کو ساڑھے 45 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریٹ کی خلاف ورزی کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔دکاندار روٹی کی مقررہ قیمت کے ساتھ ساتھ پورا وزن بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔تندوراورہوٹل مالکان نرخ نامے نمایاں جگہوں پرآویزاں کریں۔روٹی اورنان کی مقررہ نرخوں پرفروخت یقینی بنائیں۔