وزیراعلیٰ مریم نوازکی لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایات
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی ، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
فیصل علوی بدھ 17 اپریل 2024 17:01
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی، تمام گلی محلے صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیوریج بھی ٹھیک کئے جائیں۔
نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل کیا گیا ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جن میںارکان صوبائی اسمبلی زاہد اکرم، محمد اجمل خان،محمد کاشف، آغا علی حیدر شامل تھے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید، معاون خصوصی ذیشان ملک اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران عوامی مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، ارکان اسمبلی نے مختصر وقت میں متعدد عوام دوست پراجیکٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں سرکاری نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کی مانیٹرنگ کریں۔مریم نواز کا اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں 600 سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی جبکہ 5 ایکسپریس ویز اور 3 موٹر ویز بنائیں گے، طلبہ کیلئے 20 ہزار موٹر بائیکس کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.