ٓسکھ یاتریوں کی آمد: ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

m مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کے ہمراہ گردوارہ سچاسودا کا دورہ بھارت سے آنے والے سکھ جاتریوں کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو مناسب ہدایات دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ رینج کی جانب سے بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آنے والے 2ہزار 476 سکھ جاتریوں کی گردوارہ سچاسودا آمد پر ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کے ہمراہ گردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کیا جہاں پر سکھ یاتریوں نے اپنی سالانہ بیساکھی کے سلسلہ میں مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ پولیس کی جانب سے گردوارہ کے اندر اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے جن کی مدد سے کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جاری ہے۔ اس موقع پر سکھ جاتریوں نے آر پی او شیخوپور سے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ پورے پاکستان سمیت بھارت، کینیڈا،امریکہ و دیگر غیرملکی سکھ جاتریوں کی بیساکھی پر اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سچا سودا گردوارہ آمد کاسلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔