ّسپریم کورٹ میں جے یو آئی نے مخصوص نشست پر صدف احسان کی تقرری کا حکم نامہ چیلنج کر دیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

9اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) سپریم کورٹ میں جے یو آئی نے مخصوص نشست پر صدف احسان کی تقرری کا حکم نامہ چیلنج کر دیا۔جے یو آئی نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ پارٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی فہرست میں صدف احسان کا نام نہیں تھا، پارٹی صدر نے یاسمین کا نام دیا لیکن انہوں نے دلچسپی ظاہر نہ کی، صدف احسان نے کچھ پارٹی عناصر کے مبینہ گٹھ جوڑ سے صدف یاسمین والی نشست حاصل کر الیکشن کمیشن نے معاملے کی انکوائری شروع کی تو صدف احسان نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، پشاور ہائی کورٹ نے صدر احسان کی بطور رکن اسمبلی نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں، کالعدم قرار دیا جائے۔