Iملک بھر میں اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون

ت*سینکڑوں میٹرک ٹن کھاد،آٹا،چینی اور 4.897 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے بڑے اقدامات - اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون ، ملک بھر سے ہزار 036 میٹرک ٹن کھاد، 247 میٹرک ٹن آٹا، 34ہزار 29 میٹرک ٹن چینی، 2لاکھ 29ہزار 867 سگریٹ کے سٹاکس، 2لاکھ 45ہزار 68 کپڑے کے تھان اور 4.897 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا،آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاو?ن کا آغاز کیا گیا، 7 تا 14 اپریل کے دوران ملک بھر سے 1.18 میٹرک ٹن چینی، 1851 سگریٹ کے سٹاکس، 17 کپڑے کے تھان اور 0.014 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا، متعلقہ اداروں نے کراچی سے 315 اور کوئٹہ سے 1536 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے، پشاور سے 0.41 میٹرک ٹن جبکہ کوئٹہ سے 0.77 میٹرک ٹن چینی برآمدکی گئی جبکہ کراچی سے 17 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے ، ملتان سے 0.003 اور کراچی سے 0.011 ملی لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا، یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے ہزار 036 میٹرک ٹن کھاد، 247 میٹرک ٹن آٹا، 34ہزار 29 میٹرک ٹن چینی، 2لاکھ 29ہزار 867 سگریٹ کے سٹاکس، 2لاکھ 45ہزار 68 کپڑے کے تھان اور 4.897 ملی لیٹر ایرانی تیل برآمدہوچکا ہے، متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں�

(جاری ہے)