نارووال،زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر تین بھٹہ خشت کو لاکھوں روپے جرمانہ

بدھ 17 اپریل 2024 18:18

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر تین بھٹہ خشت کو لاکھوں روپے جرمانہ،ایڈی ماحولیات عمردرازکی سموگ کی روک تھام اور زگ زیک ٹیکنالوجی کے استعمال کویقینی بنانیکے حوالے سے پسرورروڈپر10بھٹہ جات کی انسپکشنز,اس دوران 5بھٹے بندپائے گئے اور2بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل تھے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب 3بھٹے سیل اورایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی ماحولیات نارووال نیاس حوالے سے کہاکہ وہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت اورڈپٹی کمشنرنارووال کی خصوصی ہدایت پرسموگ کی روک تھام کے لییزگ زیگ ٹیکنالوجی پرعمل درآمد یقینی بنانیکے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں۔