آئیسکو نے (کل) بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) جمعرات کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔ بدھ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق (کل) 18 اپریل کی صبح 8بجے سے دن 1 بجے تک اسلام آباد سرکل،سوہدرن روڈ،غوری گارڈن،کھنہ ایسٹ،شریف آباد،برما،کھنہ ڈاک،وحید آباد فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،کھنہ۔II،النور،آفندی کالونی،نیسٹ روڈ،لکھو روڈ، ریڈیو پاک،مصریال روڈ،جاپان روڈ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،میجر ریاض،لالہ زار،جھاورہ، دھمیال۔

(جاری ہے)

I، گلشن سعید،لالکڑتی،کینٹ،یو سی لکھن،شاہ جیون،قائد اعظم کالونی،قاسم بیس،مورگاہ،فوجی فونڈیشن،موہرہ نگیال،محبوب شہید،اے او ڈبلیو ایچ ایس، ولایت کمپلکس،ایکس لائر کالونی،پنڈی بورڈ،پارک ویو،اسلام آباد فیڈ مل،جھٹہ ہتھیال،بسالی،پنڈ جاتلہ،لیب۔

I&II،ریلانس ویونگ مل،انڈسٹریل،بھل،جرار کمیپ، نیو کلیام،اولڈ روات،نیو روات،سی ڈبلیو او،سپارکو،آئی ایس ٹی فیڈرز،،چکوال سرکل،بشارت فیڈر،جہلم سرکل،پران فیڈر، صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک ،جی ایس او سرکل،نمبل،تتہ پانی،سہنسہ،سٹی۔II،فتح پور،چروہی،سٹی۔I،نڑ،کھوئی رتہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنےصارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔