Live Updates

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا‘ یاسمین راشد

ایک سال سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر ظلم و زیادتی میں کوئی کمی نہیں آئی‘میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 17 اپریل 2024 18:37

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ملک کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایک سال سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر ظلم و زیادتی میں کوئی کمی نہیں آئی ۔

ایک سال سے سینکڑوں بے گناہ کارکنان جیلوں میں قید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو ٹارگٹ کر کے زیادتی کی جا رہی ہے۔ اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ پچھلے 15دن سے مریم نواز کے حکم پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ملک کو سرگودھا جیل میں بند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے ان پر لاہور سمیت کئی شہریوں میں جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید نے بیک وقت کئی شہروں میں جلا گھیرا بھی کیا ہے ۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کب تک جھوٹ بولتی رہے گی ۔ پاکستان کے باشعور عوام اس ظلم کا جواب صرف اپنے ووٹ کی طاقت سے دے سکتے ہیں ۔ میں لاہور سمیت پنجاب کی باشعور عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ 21اپریل کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں ۔ تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ امیدواران کو تاریخی فتح دلائیں ۔ عوام اپنے ووٹوں کی خودحفاظت کریں ۔ عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے والے نااہل حکمرانوں کا عوام محاسبہ کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات