پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
آئی سی سی ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کے لیے یہ سیریز اہم ہے،ندا ڈار
بدھ 17 اپریل 2024 18:42
(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز اس وقت آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن شپ میں نویں نمبر پر ہے۔
پہلے دو ون ڈے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے جبکہ تیسرا ون ڈے سہ پہرساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔یہ سیریز اے اسپورٹس ایچ ڈی اور جیو سپر پر براہ راست نشر کی جائے گی اور ملک بھر میں تماشا، اے آر وائی ZAP اور Tapmad پر بھی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔ شائقین کی سہولت کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے اور شائقین جاوید میانداد انکلوڑر سے کھیل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بتایا کہ ہمیں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے اس سیریز کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور ہم نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے۔ سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ میں ہمارے کوچز نے ہماری مہارتوں کو نکھارنے اور ہماری فٹنس کو مضبوط بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ندا ڈار نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کا ہمارے خلاف ون ڈے میں اچھا ٹریک ریکارڈ ہوسکتا ہے لیکن ہم حال ہی میں بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہم آنے والی سیریز میں اس کارکردگی کو جاری رکھنے کے لیے بے چین ہیں۔ ہمارا مقصد اپنی حالیہ کامیابیوں کو آگے بڑھانا اور ایک سخت حریف کے خلاف اچھی پرفارمنس دینا ہے۔ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک حریف ہے خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ میں، ان کے پاس ایک باصلاحیت اسکواڈ ہے جو کسی بھی لمحے کھیل کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم چیلنج کیلئے تیار ہیں اور ہم اپنے گیم پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ نے ہمیں پاکستان کے خلاف اہم سیریز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ہم نے کراچی میں بھی دو اچھے ٹریننگ سیشن کیے ہیں، اب ہماری توجہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے پر مرکوز ہے۔آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیر پولوساک سیریز کے تینوں ون ڈے اور پانچوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ ان کے ساتھ عبدالمقیت عمران جاوید اور ناصر حسین ون ڈے سیریز میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے جبکہ سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ریزرو امپائرز ہونگی۔پاکستان اسکواڈ میں ندا ڈار ( کپتان ) عالیہ ریاض، بسمہ معروف،ڈیانا بیگ،فاطمہ ثنا،منیبہ علی، نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر )، نشرہ سندھو،نتالیہ پرویز،صدف شمس، سعدیہ اقبال،سدرہ امین،سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر جبکہ ویسٹ انڈیز اسکواڈ میںہیلی میتھیوز ( کپتان ) شیمین کیمبل ( نائب کپتان ) عالیا الین، شامیلا کونیل،ایفی فلیچر،شیری این فریزر، جینیلیا گلاسگو، شینیل ہنری،زیدا جیمز،قیانا جوزف،چیڈین نیشن، کرشما رام ہارک، اسٹیفین ٹیلر،راشدا ولیمز اور کیٹ ولموٹ شامل ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلامیچ (آج)جمعرات کوصبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائیگا ، دوسرا میچ 21 اپریل کوصبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا ا ور تیسرا میچ 23 اپریل کو سہ پہر ساڑھے تین بجے کھیلا جائیگا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.