کرپشن سے پاک بلوچستان و ڈیرہ بگٹی ان کی اولین ترجیح ہے، وڈیرہ غلام نبی بگٹی

عوام کو درپیش تمام مسائل کا حل ان کے منشور میں شامل ہیں ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی

بدھ 17 اپریل 2024 19:28

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک بلوچستان و ڈیرہ بگٹی ان کی اولین ترجیح جبکہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا حل ان کے منشور میں شامل ہیں یہ بات گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ چئیرمن ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ بگٹی کے دورہ سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان سے میٹنگ اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کی چیف آف شمبانی بگٹی ڈسٹرکٹ چئیرمن وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے کہا کہ عوامی لیڈر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا منشور بالکل واضح یعنی صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ہماری پارٹی بڑے اور خالی دعوے نہیں کرتی بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے بلوچستان بالخصوص ضلع ڈیرہ بگٹی کی عوام انشااللہ بہت جلد واضح اور مثبت تبدیلی دیکھے گی لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے کرپشن سے پاک بلوچستان و ڈیرہ بگٹی ہمارا مقصد ہے انشااللہ عوام کے تعاون سے کرپشن فری معاشرہ تشکیل دی جائے گی محکمہ تعلیم و صحت کے ڈسٹرکٹ ہیڈز سمیت تمام محکموں کے ڈسٹرکٹ ہیڈز سے پوری توقع ہے کہ وہ عوام کو صحت و تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سمیت لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد کی جانب سے عوامی خدمت میں ساتھ دینے پر ان کے مشکور ہیں۔