پنجگور ،بارشوں سے فصلوں،رہائشی مکانات کو نقصان ،ندی نالوں میں طغیانی ،کچے راستے بہہ گئے ،متعدد دیواریں زمین بوس

بدھ 17 اپریل 2024 20:21

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پنجگور میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارشوں سے کھڑی فصلات اور رہائشی مکانات کو شدید نقصان ندی نالوں میں طغیانی کچے راستے بہہ گئے متعدد دیواریں زمین بوس میونسیپل کارپوریشن کے مئیر شکیل احمد قمبرانی نے شہری علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے کارپوریشن کے عملے کی ایمرجینسی ڈیوٹی لگادی ہے عملہ کو مشینری سمیت الرٹ رہنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق پنجگور اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا دن بھر جاری رہنے والی بارشوں سے لوگ گھروں میں محسور ہوکر رہ گئے کھڑی فصلات متاثر مختلف مقامات پر کچی دیواریں زمین ہوگئیں اور رہائشی مکانات کو بھی شدید نقصانات پہنچے ہیں بعض علاقوں میں ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث کچے راستے بہہ گئے اور شہر میں بجلی کا بھی طویل بریک ڈاؤن رہا دریں آثنا پنجگور میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن کے مئیر شکیل احمد قمبرانی نے میونسپل کارپوریشن کے عملے کی ایمرجنسی ڈیوٹی لگادیا ہے جو دن بھر مختلف علاقوں میں کھڑے پانی کی نکاسی میں مصروف دکھائی دیئے مئیر میونسپل کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کے ایریا میں عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹی لگادیا گیا ہے وہ بارش کے پانی کی نکاسی کرنے کے ساتھ ریسکیو کے کاموں میں بھی حصہ لیں گی چتکان غریب آباد میں متاثر گھر کا دورہ کرکے کارپوریشن کی ٹیم نے مجھے رپورٹ بھیج دیا جتنا ممکن ہوسکے گا متاثرہ مالک مکان کی مدد کی جائے گی ۔