امیر جماعت اسلامی محمد حسین محنتی کا جامشورو ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس

بدھ 17 اپریل 2024 20:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے جامشورو میں آئل ٹینکر اور مسافر کوچ حادثے سے قیمتی انساننی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ سہیون جامشورو روٹ پر تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی وجہ سے حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس کا سدباب ضروری ہے۔ صوبائی امیر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی،مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔