رہنما پیپلز پارٹی میر عبدالرحمن کی سابق گورنر کے پی کے میر عبدالرحمن مینگل کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزار پر حاضر ی

بدھ 17 اپریل 2024 20:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما و یوسی چیئرمین میر عبدالرحمن نے سابق گورنر کے پی کے کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں پارٹی شہداء کے مزار پر حاضر ی دی اور بعد ازیں نوڈیرو میں ینگ متحدخروس برادر کی جانب سے کے پی کے کے سابق گورنر اور میر عبدالرحمن مینگل کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی ، ترجمان مینگل ہائوس کے جاری کردہ بیان کیمطابق تقریب میں ینگ متحد خروس برادر کے صدرآصف علی خروس، انفارمیشن سیکرٹری محمد رفیق خروس سمیت ممبران فرحان علی خروس عارف علی خروس کاشف علی خروس دیگر معززین نے شرکت کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء میر عبدالرحمان مینگل اور سابق گورنر خیبر پختون خواہ کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے گئے ۔