وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت

بدھ 17 اپریل 2024 21:23

وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ..
واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے وزرا اور گورنرز کی منیجنگ ڈائریکٹرآئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت کی۔وزیرخزانہ نے اپنی مداخلت میں جیو اکنامک فریگمنٹیشن اور پاکستان پر اس کے اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف ، MDBsاور اس کے مخلص دو طرفہ شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کو بے مثال چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید جارحانہ اصلاحات پر زور دیا جس میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، خسارہ کم کرنے والے SOEs کی نجکاری، سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو وسعت دینا اور نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنا شامل ہیں۔وزیر نے موسمیاتی خطرات کے پیش نظر ایس ڈی آ رکی دوبارہ ترتیب دینے، سرچارجز کی پالیسی پر نظرثانی کرنے اور آر ایس ٹی کو ترجیح دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ وزیر نے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک زیادہ فعال اور ذمہ دار گلوبل فنانشل سیفٹی نیٹ بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ریجنل کیپیسٹی ڈویلپمنٹ سینٹرز کے ذریعے صلاحیت سازی پر فنڈ کی تجدید پر زور دیا اور اس کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :