کراچی، ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں واپس کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت

بدھ 17 اپریل 2024 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں واپس کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں الیکشن کمیشن کے نمائندے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف دیا کہ ہمیں معاملہ پرجواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ عدالت نے ہدایت کی آئندہ سماعت پر جامع جواب کے ہمراہ پیش ہوں۔ سنی اتحاد کونسل نے سینیٹ کی 3 مخصوص نشستیں حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔