کراچی، ہائیکورٹ میں کم عمر بچی کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سماعت

ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لکھا ہے کہ کم عمر بچیوں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے سی آئی اے کی مدد فراہم کی جائے، ایس ایس پی ایسٹ

بدھ 17 اپریل 2024 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ہائیکورٹ میں کم عمر بچی کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایس ایس پی شرقی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ کم بچیوں کو لاپتہ کرنے میں ایک مخصوص گروہ ملوث ہے۔ کم عمر لڑکیوں کے اغوا کے کیسز کی تحقیقات کے لیے سی آئی اے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لکھا ہے کہ کم عمر بچیوں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے سی آئی اے کی مدد فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 2022 میں سہراب گوٹھ کے علاقے سے 5 سالہ بچی سیما لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بچی کی گمشدگی سے متعلق اخبارات میں اشتہار دیئے ہیں۔ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے سی آئی اے کی خصوصی ٹیم کی تشکیل میں ناکامی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے پولیس کو کم عمر لڑکی ہر ممکن بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔