چیئرمین جناح ٹائون کی زیر صدارات متوقع برسات کے حوالے سے جناح ٹائون کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب

بدھ 17 اپریل 2024 21:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع کے زیر صدارات متوقع برسات کے حوالے سے جناح ٹائون کے افسران کا ہنگامی اجلاس طلب ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رضوان عبد السمیع نے متوقع برسات کے پیش نظر افسران بالا اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ہمہ وقت موجود رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایات جاری کیںاور ساتھ ہی جناح ٹائون میں مختلف مقامات جہاں بارش کے پانی کی نکاسی رکاوٹ کا سبب بنتی تھیں اسے فی الفور کلیئر کرنے کے بھی احکامات جاری کئے تاکہ عوام کو کسی بھی ناخوشگواری کا سامنا نا کرنا پڑے ۔

چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبد السمیع کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہوگی، دریں اثناء چیئرمین جناح ٹائون ر ضوان عبدالسمیع نے افسران کے ہمراہ نکاسی آب کے حوالے سے مشنری کا معائنہ بھی کیا ۔ اس موقع پر وائس چیئر مین جناح ٹائون حامد نواز خان ، میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن و دیگر بھی موجود تھے۔