سوات ،کار کی ٹکر سے 9سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

بدھ 17 اپریل 2024 22:09

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنئی میں کار کی ٹکر سے 9سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نظام خان ولد جاوید اللہ سکنہ کوہستان حال اسالہ سڑک عبورکررہاتھا کہ تیز رفتار کار کی ٹکر کی زدمیں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ڈرائیور گاڑی لیکرموقع سے فرار ہوگیا ہے ۔ مقامی افراد نے لاش کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔