منہاج یورنیورسٹی میں مختلف ممالک سے آئے سکھ رہنمائوں کے اعزاز میں بیساکھی تقریب (کل) منعقد ہو گی

بدھ 17 اپریل 2024 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز اورمنہاج یورنیورسٹی کے شعبہ سکول آف ریلیجن اینڈ فلاسفی کے زیر اہتمام امریکہ،کینیڈا،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے آئے سکھ رہنمائوں کے اعزاز میں بیساکھی تقریب کا انعقاد کل جمعرات کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب میں بطور مہمان خصوصی میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا سمیت دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔نیوزی لینڈ کی سکھ کمیونٹی کی یونین آف سکھ کونسل کے چیئرمین سردار وکرم سنگھ،سردار ارمان سنگھ،سردار تجویر سنگھ،راجندر کور،گرویندر کور،سربجیت کور،امرجیت کور،بلویندر کور،سردار جسجیت سنگھ،راجندرپال کور، سردار جسویر سنگھ کوکارائے،درویندر کور،سردار کلیان سنگھ کلیان،سردار درشن سنگھ، سردارجسپال سنگھ اور سکھ کمیونٹی کے دیگر اہم افراد وساکھی تقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب میں سکھ مسلم سانجھ اور پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے حوالے سے انتظامات بارے بھی گفتگو ہو گی۔