مقبوضہ کشمیر : ایک بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی

بدھ 17 اپریل 2024 21:50

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی اہلکار سکھوندر سنگھ کی لاش جموں کے علاقے سنجوان میں فوجی بیرک میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔فوجی اہلکار حال ہی میں سنجوان آرمی بیرک میں تعینات ہواتھا۔واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے میں تعینات بھارتی فوجیوں میں شدید اعصابی اورذہنی تنائو کی وجہ سے خودکشیاں کرنا ایک عام سی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :