ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے ریاست کے خلاف بیان بازی کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23 اپریل تک منظور کر لی

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے ریاست کے خلاف بیان بازی کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23 اپریل تک منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اعظم سواتی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دائر کی ۔ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد نے کی ۔ عدالت نے اعظم سواتی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ، آئندہ سماعت پر دلائل کے لئے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 23 اپریل تک منظور کر لی۔