متحدہ عرب امارات میں حالیہ بارشوں کےبعد پاکستانی مشن کمیونٹی تک پہنچ رہا ہے،

جمعرات 18 اپریل 2024 01:50

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پاکستانی کمیونٹی تک پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دبئی میں قونصل جنرل حسین محمد نے دبئی ایئرپورٹ کا دورہ کرنے اور پروازوں میں تاخیر کے باعث منتظر پاکستانی شہریوں سے ملاقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

ٹیم نے ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور مطلوبہ مدد اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پھنسے ہوئے مسافروں سے ملاقات کی۔ سفیر ترمذی نے کہا کہ "ہم حالیہ بارشوں سے متاثرہ اپنی کمیونٹی کے افراد کے لیے ہر ممکن مدد کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔" سفیر نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ جس کے بعد ابوظہبی اور العین واٹس ایپ کے نمبر دیئے گئے ہیں : +971 50 124 8934: +97124447800دبئی اور شمالی امارات۔واٹس ایپ: +971 4 397 3600: +971566472721 ۔ پاکستانی کمیونٹی کو کسی بھی قسم کی مدد یا رہنمائی لینے کے سلسلہ اندئے گئے نمبروں پر کال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔