سعودی خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے شہری کو سزائے موت

ریاض میں سعودی خاتون کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت دے دی گئی،رپورٹ

جمعرات 18 اپریل 2024 11:35

سعودی خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے شہری کو سزائے موت
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی خاتون کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی خاتون کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔مذکورہ شخص کی سزائے موت کے حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک اعلامیے کے ذریعے بتایا ۔مذکورہ سعودی شہری خاتون کو گاڑی سے کچل کر فرار ہوا تھا۔