حکومت امارات کا موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان

دبئی و دیگر ریاستوں میں مزیددودن اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

جمعرات 18 اپریل 2024 11:35

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) حکومت امارات کی جانب سے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا، دبئی ٹرام اور میٹرو سروس مکمل بحال ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کی سب بڑی ہائی وے شیخ زائد پر ٹریفک کی بڑی حد تک روانی بحال ہوگئی ہے، مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

متعدد شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے تاہم شارجہ کے متعدد علاقوں میں اشیا خور و نوش کی سپر اسٹورز تک ترسیل تاحال معطل ہے۔

شارجہ اور عجمان میں پانی کی نکاسی کی کوششیں جاری ہیں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دبئی و دیگر ریاستوں میں مزیددودن بھی اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، حکام کی تعلیمی اداروں کو ریموٹ لرننگ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب حکومت امارات کی جانب سے مصنوعی بارش کی افواہوں کی تردید کی گئی ہے۔