سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطورعیدی کھلا دیا

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا،غیرملکی میڈیا

جمعرات 18 اپریل 2024 11:35

سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطورعیدی کھلا دیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطور عیدی کھلانے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہری کی جانب سے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ میں نے اونٹ کو عیدی دی ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سعودی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں قومی کرنسی کو تلف کرنا قابل سزا جرم ہے اور اس پر جرمانہ بھی ہوتا ہے۔سعودی قانون کے مطابق کرنسی نوٹ سرکاری دستاویز ہے جسے تلف کرنے، اس کی شکل بگاڑنے یا اسے پھاڑنے پر 3 سے 5 سال قید اور 3 ہزار سے 10 ہزار ریال جرمانہ ہے۔