بلوچستان سے سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہورہا ہے،چیف میٹرولوجسٹ
کراچی میں زیادہ تیز بارش کا امکان نہیں،بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے شدید بارش کی رپورٹ آرہی ہے،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے، سردار سرفراز
فیصل علوی جمعرات 18 اپریل 2024 11:43
(جاری ہے)
آج کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے،24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کہیں ہلکی سے درمیانی اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب78 فیصد ہے جب کہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواکی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ بلوچستان میں پسنی، اورماڑہ، جیونی گوادر، نوشکی، نوکنڈی اور بارکھان میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔خیبر پختونخواہ کے ضلع پارا چنار میں بھی طوفانی بارشوں سے کچے مکانات گرگئے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میئر کراچی کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے بارش سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔انجینئر اسد اللہ خان نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے پاس ٹوٹل 55 سکشن مشینیں موجود ہیں، آج رات تمام اہم شاہراہوں اور ڈیپ ایریاز کے مختلف مقامات پر سکشن مشینیں پہنچائی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.