افغان خواتین کاروباری مشکلات کے باوجود مستحکم، دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں،اقوام متحدہ
جمعرات 18 اپریل 2024 12:54
(جاری ہے)
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ افغانستان کی خواتین کو کاروبار کرتے ہوئے کئی رکاوٹوں اور بھاری اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
افغانستان میں 3ہزار کاروباری خواتین سے کئے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ان میں 41 فیصد خواتین قرض لینے پر مجبور ہوئیں اور تقریبا 3چوتھائی خواتین کو محرم کے بغیر مقامی بازاوں میں سفر پر کرنے پابندی جیسی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ۔بتایا گیا کہ مبینہ طور پر صرف 5فیصد خواتین نے بینکوں یا مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے قرض حاصل کیا۔یو این ڈی پی کے مطابق ملک میں کاروبار کا فروغ خواتین کے لئے لائف لائن ثابت ہو ا، خواتین کی زیر قیادت 80فیصد کاروباری ادارے بنیادی آمدن کا ذریعہ بنے اور دوسری خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع بھی پیدا کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو این ڈی پی نے شراکت داروں کے ساتھ مل کر 75ہزار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو سپورٹ کیا اور ملک میں 9لاکھ سے زائد افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کئے ۔ افغانستان میں یو این ڈی پی کے نمائندے سٹیفن روڈریکس نے کہا کہ اس ملک میں خواتین طویل عرصے سے گھرانوں کی فلاح و بہبود کے پیچھے محرک اور مقامی معیشتوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستانی خواتین کو بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہےاور یہ رپورٹ اس حوالے سے اضافی بصیرت فراہم کرتی ہے کہ ہم ان کی مدد کیسے کر سکتے ہیں،افغانستان کا مستقبل خواتین کے معاشرتی اور معاشی طور پر مضبوط ہونے پر منحصر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.