یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 13:18

یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئیبیان میں کہا گیا کہ نادرن ایمریٹس، دبئی، شارجہ، عجمان، راس الخیمہ اور ام القوین کے رہائشی ان نمبرز پر رابطہ کریں۔واٹس ایپ: 6300 397 4 971+،کال: 971566472721+،دبئی میں سیلاب مصنوعی بارشوں کیلئے قدرت سے چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ اسی طرح ابوظہبی و العین کے رہائشی ان نمبروں پر رابطہ کریں۔واٹس ایپ: 8934 124 50 971+،کال: 97124447800+