ضروری مرمت کی وجہ سے پشاور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی20اور22 اپریل صبح8 بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی ، پیسکو

جمعرات 18 اپریل 2024 18:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) پیسکو اعلامیہ کے مطابق ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے پشاور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی20اور22 اپریل صبح8 بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی جس سے گیارہ کے وی سکندر پورہ، لالا، ہشتنگری، چغل پورہ، چمکنی، جھگڑا، ریڈیو پاکستان، سیٹھی ٹاون، گلبرگ، حسین آباد، زریاب، پھندو روڈ،سٹی ہوم، بھانہ ماڑی، ارمڑ، اسلام آباد، فقیر آباد، شیخ آباد، مولوی جی، نشترآباد، این ایچ اے صارفین متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پشاور کینٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 20 اور 24 اپریل صبح8 بجے سے دوپہر2 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے تہکال، اسلامیہ کالج،کی ٹی ایچ، کمرشل، جہانگیر آباد، این سی آر، ایئرپورٹ، پی ای ایف بیس، صدر روڈ، مال روڈ، ایم ای ایس 2 ، اولڈ ایم ای ایس، بابو گڑھی ، پلوسی 1، ماربل انڈسٹریل، سی اے اے، بہاری کالونی، تہکال پایاں، بنک آف خیبر، سکارپ 1 اور یونیورسٹی ٹاون فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔