Live Updates

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، بلاول اور آصفہ توجہ کا مرکز بن گئے ، حکومتی ارکان نشست پر جا کر ملتے رہے

جمعرات 18 اپریل 2024 19:14

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو توجہ کا مرکز بن گئے ،حکومتی ارکان باربار ان کی نشست پر جاکر ان سے ملتے رہے ،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرادری پہلی نشست پر بیٹھے رہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ے دور ان 4بجکر 14منٹ پر وزیراعظم شہبازشریف ایوان میں آئے جس پر لیگی اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔4بجکر 15 منٹ پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے داخل ہوئے ،4بجکر 16منٹ پر صدر اور سپیکر اور چیئرمین ایوان میں آئے۔4 بجکر 21منٹ پر صدر نے خطاب شروع کیا اور 4 بجکر 45 منٹ پر خطاب مکمل ہوا ۔صدر نے 23 منٹ ایوان سے خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات