سید فرہاد علی شاہ کا ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس شیخوپورہ کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شیخوپورہ سلطان محمود خان کی دعوت پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس شیخوپورہ کا دورہ کیا اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں محمد کلیم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ، وقار علی خان ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، زاہد نواز مروت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ، اظہر جاوید سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ، میاں سجاد باقر ڈوگر صدر ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ، عباس علی چھینہ سیکرٹری بار شیخوپورہ سمیت وکلا کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شیخوپورہ نے سہولت مرکز کے قیام اور کام کے متعلق شرکا کو آگاہی دی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہاکہ سہولت مرکز کے قیام کا مقصد جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے، عدالتیں محکمہ پولیس بینچ وبار محکمہ پراسیکیوشن و دیگر متعلقہ محکمے انصاف کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میڈیابار اورمحکمہ پراسیکیوشن کوانصاف کی فراہمی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ جرائم کا قلعہ قمع کیا جا سکے۔ سید فرہاد علی شاہ نے کہاکہ سہولت مرکز کے قیام سے پراسیکیوشن کے عمل کو صاف اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے میں آسانی میسر آئے گی ۔سید فرہاد علی شاہ نے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران ودیگر ملازمین کو درپیش مسائل حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شیخوپورہ کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا گیا۔اس موقع پر سلطان اکبر چٹھہ، احمد سعید اور ارشد فاروقی ، ڈپٹی پراسیکیوٹرز جنرل پنجاب بھی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :