شہری کو 4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل موصول

جمعرات 18 اپریل 2024 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) سندھ ہائیکورٹ میں بجلی میٹر کے باوجود کنڈے کا بل بھیجنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کمپنی کے وکیل سے سوال کیا گیا کہ درخواست گزار کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا کے الیکٹرک کے وکیل نے جواب دیا کہ درخواست گزار ہمارے پاس آتے ہی نہیں۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کنڈے کا بل بھیجا کیا یہ میرے پاس آئے تھی کے الیکٹرک نے 2018ئ سے اب تک 4 بار کنڈے کا بل بھیجا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ4 لاکھ سے زائد کا کنڈے کا بل بھیجا گیا ہے۔بعدازاں عدالت نے کے الیکٹرک حکام کو شہری سے مل کر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔#