ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام 29 واں عالمی مشاعرہ 20 اپریل کو منعقد ہوگا

ممتاز شعرا شرکت کریں گے بیرون ملک سے مہمانوں کی آمد شروع دس ہزار افراد کی شرکت متوقع۔محمود احمد خان نکی بریفنگ

جمعرات 18 اپریل 2024 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کراچی میں 20 اپریل کو منعقد ہونے والے 29 ویں عالمی مشاعرہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا مشاعرے کی آرگنائز نگ کمیٹی کے چیئرمین منتظم اعلی محمود احمد خان نے اجلاس کو بریفنگ دی اور مشاعرے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی افضل زیدی، متعلقہ سینئر پولیس اور ٹریفک پولیس افسران،، سالڈ ویسٹ مینمنٹ بورڈ اورواٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سینیر افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندے اور ساکنان شہر قائد کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

اجلااس میں مشاعرے کے انعقاد کے موقع پر سیکورٹی، صفائی ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی میں عالمی مشاعرے کا انعقاد شہر میں ادبی اور مثبت سرگرمیوں کے حوالہ سے اہم تقریب ہے اس سے دنیا بھر میں کراچی کا مثبت چہرہ اجاگر ہو گا۔انھوں نے کہا کہ مشاعرے کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کیا جائے گا انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

منتطم اعلی محمود احمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ عالمی مشاعرہ پاکستان کا سب سے بڑا مشاعرہ ہوتا ہے ملک بھر اور بیرون ملک سے ممتاز شعرا مشاعرہ میں شرکت کر رہے ہیں بیرون ملک سے شاعرو ں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے انھوں نے بتایا کہ عالمی مشاعرے میں دس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔